یہ صدیوں سے جاگتا عشق
یہ زمانوں سے بے خواب عشق
یہ بیتابیوں میں ڈوبا ہوا
سنگ۔_مر مر کا تاج عشق
یہ یادگار کہ فن کا اوج_کمال
کسی کی صنعائی شہکار عشق
تاج سے روح_محبت جھلکتی ھے
سفید چاندنی کے در و دیوار عشق
یہ سانس لیتا ہوا تاج محل
مر مر کی رگوں میں دوڑتا عشق
دلوں کی آرزؤں کا مجسم
ھجر و فراق کی یادگار عشق
حقیقت کا روپ دھارے ہوئے
جگمگاتا چمکتا تاج عشق
M