K

آزادی پاکستان

لاکھوں کوششوں کا نکلا ہے یہ نتیجہ۔
امت مسلمہ کا بنا ہے جو وسیلہ۔
آزادی کشمیر سے ہے جس کا واسطہ
وہ ہے وطن ہمارا وہ ہے پاکستان ہمارا
شہیدوں کا لہو آخر ہے رنگ لایا۔
مظلوموں کی بن کر ہے امید آیا۔
بچھڑے ہوؤں کو کر متحد جولایا۔
وہ ہے وطن ہمارا وہ ہے پاکستان ہمارا
یہ جو ہے وطن ہمارا یہ ہے معجزہ خدا کا۔
غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہمیں کروایا
اخوت مسلمہ کو جس نے مضبوط بنایا۔
وہ ہے وطن ہمارا وہ ہے پاکستان ہمارا
ہے نام پاکستان جس کا وہ ہے وطن ہمارا
یوں ہی نہیں دیوانی اے کائنات تو اس کی۔
لا الہ الا اللہ پر مبنی جو وطن ہے۔
وہ ہے وطن ہمارا وہ ہے پاکستان ہمارا
(کائنات)
©Kainat29