حضرت_دل نے آج قدغن لگائی ہے
تیری یاد کے آنے پر پابندی لگائی ہے
مقفل کر دیا ہے دروازہ ہمیشہ کیلئے
اور اندر سے بھی دیوار چنوائی ہے
خود ہی تماشا ہیں ، خود ہی تماشائی
اک مدت کے بعد یہ انجمن آرائی ہے
کوئی دستک یا آھٹ سنائی نہ دے
کانوں میں کوئی شے پگلائی ہے
سانس آھستہ ہے روشنی مدھم ہے
سکوت_ شب ہے اور ظالم تنہائی ہے
©mubeen
M