M

کمال یہ ہے۔۔۔!

کمال کیا ہے؟
خزاں کی رُت میں گُلاب لہجہ
بنا کے رکھنا
کمال یہ ہے
ہوا کی زد پہ دِیا جلانا
جَلا کے رکھنا
کمال یہ ہے
ذراسی لغزش پہ توڑدیتےہیں
سب تعلق زمانےوالے
سوایسےویسوں سےبھی تعلق
بناکے رکھنا
کمال یہ ہے
کسی کودینا یہ مشورہ کہ وہ
دُکھ بچھڑنےکابھول جائے
اور ایسے لمحےمیں اپنےآنسو
چھپاکےرکھنا
کمال یہ ہے
کسی کی رہ سےخدا کی خاطر
اٹھاکےکانٹے، ہٹا کے پتھر
پھر اس کےآگےنگاہ اپنی
جھکاکے رکھنا
کمال یہ ہے
وہ جس کودیکھےتودکھ کا لشکربھی لڑکھڑائے،شکست کھائے
لبوں پہ اپنےوہ مسکراہٹ
سجاکےرکھنا
کمال یہ ہے
ہزارطاقت ہو،سودلیلیں ہوں
پھربھی لہجے میں عاجزی سے
ادب کی لذت ،دعا کی خوشبو
بسا کے رکھنا
کمال یہ ہے
©mudassir