مجھے کیوں یہ لگتا ہے
کہ تم اب بہت خاموش رہتی ہو
یوں ہی بے معنی باتوں پر
بہت دیر تک ہنستی رہتی ہو
اور ہنستے ہنستے تیرے آنکھوں
کے گوشے بھیگنے لگتے ہیں
دوران گفتگو تم
کہیں پر کھو سی جاتی ہو
جیسے اندر ہی اندر
کسی سرکش طوفان سے لڑتی ہو
کوئی دکھ کوئی صدمہ
تم چپ چاپ سہتی ہو
ارے پگلی بتا کیوں نہیں دیتی
کسی کو یاد کرتی ہو
صباء نور
©pakfairy
P