S

کسی روز"

میں اپنے ٹوٹے ہوئے جائز خوابوں کا حساب خدا سے لوں گا
اور ان زمینی خداؤں سے بھی۔۔۔
کہ جنکی وحشت سچ پہ طاری ہو گئی ہے
اور جنکی دہشت حقیقتوں پر مسلط ہے
میں اپنے ناکردہ سبھی گناہوں
نافہمی کی لغزشوں اور بھول چوک
اور بھوک کے ہاتھوں ہراسانی کے اعتراف سے پہلے
میں اپنے ٹوٹے اور رندھے ہوئے
تمام خوابوں کا حساب لوں گا
©saier