محبت مر بھی جاتی ہے
جب یہ تیری انا کے خون سے
ااپنے ہاتھ رنگتی ہے
تیرے جذبات اور خوابوں کو
اپنے پاؤ ں تلے روند لیتی ہے
محبت مر بھی جاتی ہے
یہ کون کہتا ہے
محبت مر نہیں سکتی
ارے پگلی اگر چاہت ہو یکطرفہ
ہمیشہ ہار جاتی ہے
محبت مر بھی جاتی ہے
محبت جب خون کے آ نسو رولائے تو
عزتِ نفس کو گائک کر کے
روح پہ چھالے بنائے تو
محبت مر بھی جاتی ہے
شاعرہ:صباء نور
©pakfairy
P