S

My first ever article💯 #وقت وقت مسلسل تبدیلی کا نام ہے۔ ہر لمحے وقت…

My first ever article💯
#وقت
وقت مسلسل تبدیلی کا نام ہے۔ ہر لمحے وقت بدلتا ہے۔کسی کو معلوم نہیں اگلا لمحہ کیسا ہو گا اور اگلےلمحے کیا ہو گا۔ وقت انسان کو بھی اپنے ساتھ بدلتا رہتا ہے ہر نیا دن انسان کو سمجھدار بناتا ہے۔ بچے سے نوجوان اور نوجوان سے بڑھاپے کی طرف کا سفر وقت طہ کرتا ہے۔ وقت اچھا ہو تو لوگ اللّه کو بھول جاتے ہیں اور جسے ہی وقت برا آتا ہے تو لوگوں کو خدا یاد آ جاتا ہے .
آج وہ کل ہے جس کل کا ہم سب کو انتظار تھا۔ وقت انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے۔ کچھ لوگ صبر اور شکر کا دامن پکڑ لیتے ہیں اور کچھ کا رجحان غلط کاموں کی طرف چلا جاتا ہے۔ کچھ لوگ وقت کے ساتھ وہ سب کچھ پا لیتے ہیں جو ان کا خواب ہوتا ہے اور کچھ لوگ سب کچھ ہوتے ہوۓ بھی سب کھو بیٹھتے ہیں۔ یہ سب وقت کا کرم ہوتا ہے۔
کل جہاں ہم تھے وہاں آج کوئی اور اسی مقصد کو پانے کی جستجو میں ہے اسی طرح جہاں ہم آج ہیں وہیں کل کوئی اور ہو گا۔ آج جس گھر میں ہم رهتے ہیں ۔جو ہماری ملکیت ہے کل وہ ہمارا تو نہیں تھا اور نہ ہی ہمیشہ ہمارا رہے گا پھر غرور کس بات کا؟
وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ہمسفر اور ساتھی بھی بدلتے رهتے ہیں ۔ کچھ وقت کے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ، کچھ وقت کی وجہ سے چھوڑ جاتے ہیں اور کچھ کو ہم چھوڑ دیتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان بہت سی یادیں بناتا ہے کچھ اچھی اور کچھ بری۔ کل جو مسلہ بہت اہم تھا جسکی وجہ سے ہم روۓ تھے آج اس وجہ پر ہنسی آتی ہے۔
وہ کہتے ہیں نہ "وقت وقت کی بات ہوتی ہے"۔۔۔ جو آپ آج کر سکتے ہیں کل وہ کرنا اپ کے لئے ممکن نہیں ہو گا۔ اپنے بہتر کل کے لئے آج کی محنت لازمی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان اپنی بنائی، ذہانت، طاقت، ہمت وغیرہ کھو دیتا ہے۔ نوجوانی تک کا سفر اچھا گزرتا ہے مگر اس کے بعد بڑھاپے اور موت تک کا سفر مشکل ہو جاتا ہے شروع میں وقت انسان کو شعور دیتا ہمت اور طاقت دیتا ہے پھر آہستہ آہستہ سب واپس لے لیتا ہے۔
جیسا آپ دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں وہی وقت آپ کے ساتھ دہراتا ہے۔وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا جو آج اپکا ساتھی ہے کل وہ کسی اور کا ساتھی ہو گا ۔ آج جہاں اپ ہیں کل وہاں کوئی اور ہو۔ گا۔ آج جو۔ اپکا ہے کل وہ کسی اور کا ہو گا لہٰذا وقت کو خوشی سے گزاریں جو آج خوشی اور غم ہے کل کو ایک یاد ہو گا۔ وقت میں رہ کر جینا سیکھیں کیو نکہ سب فانی ہیں کچھ بھی لوٹ کر نہیں آۓ گا نہ وقت، نہ لوگ۔ آخر میں بس اک شاعر کا شعر :
~وقت گزر جاتا ہے........کہتے ہیں لوگ
وقت نہیں گزرتا, گزر جاتے ہیں لوگ
©s.awan