اک کورے کاغذ پر تصویر ہم بنائیں گے
ہوگی کسی اور کی پر حق ہم جتائیں گے
یہ درد ہے جو دوری کا اب سہانہیں جاتا
محبت کے خطےمیں بات ہم پھیلائیں گے
معاملات حال دل محبت کی عدالت میں
صحبتِ محبت کے ہاتھوں میں ہم تھمائیں گے
ٹوٹا ہوا کوئی دل لے کر بھٹکا ہوا جو پاس آئے
نہ دکھانا تم اسے نصیحت کرکے جائیں گے
اور اگر نہ دکھائیں کاغذ تو دھیمےسے کہنا
وجاہت نے بھیجا ہے پھر وہ دکھائیں گے
©wajibutt
W