M

اُسے کہنا

اُسے کہنا یہ دُنیا ہے
یہاں ہر موڑ پر ایسے بہت سے لوگ ملتے ہیں
جو اندر تک اُترتے ہیں
ابد تک ساتھ رہنے کی
اکٹھے درد سہنے کی
ہمیشہ بات کرتے ہیں
اُسے کہنا یہ دُنیا ہے
یہاں ہر شخص مطلب کی حدوں تک ساتھ چلتا ہے
جونہی موسم بدلتا ہے
محبت کے سبھی دعوے
سبھی قسمیں سبھی وعدے
اچانک ٹوٹ جاتے ہیں
اُسے کہنا یہ دُنیا ہے
یہاں ہر موڑ پر تم اپنی آنکھوں کو کُھلا رکھنا
کوئی کتنا بھی اچھا ہو
کوئی کتنا بھی سچا ہو
مگر اقرار مت کرنا
اُسے کہنا یہ دُنیا ہے
یہاں تم پیار مت کرنا
میثم علی آغا
©meesamali