اے عظیم دریائےسندھ!
کتنی محبت کی کہانیاں
تو نے سینے میں چھپا رکھی ہیں
کتنے راز محبت کے
اس گیلی ریت میں دفن ہے
اے عظیم دریائےسندھ!
اے محرمِ راز محبت کے
اک سوال ہے اک التجاء ہے
کہ کیا تم میری محبت کو بھی
اپنے اندر چھپا لوگے؟
مجھے زمانے کے بے رحم
رسم ورواج سے بچا لو گے؟
اے عظیم دریائےسندھ!
رکھ لو میری محبت بھی اپنے سینے میں
دفن کر اسے ریت میں دبی کسی سفینے میں
اے عظیم دریائےسندھ!
میری محبت امانت ہے
میری محبت امانت ہے
شاعرہ صباء نور
©pakfairy
P