S

زمانے کے بدلاؤ

ان آ نکھوں سے زمانے کے بدلاؤ دیکھے گئے
دنیا والوں کے ہر پل بدلتے اطوار دیکھے گئے
لبوں پہ لگا کرخاموشی کا تالا
پیٹھ پیچھے بڑھتے کئی وار دیکھے گئے
خوش الہانی سے محفل لوٹنے والوں کے
اکثر تنہائی میں بدلے روپ ہزار دیکھے گئے
دن کے اجالے میں اجلے نکھرے چہروں کے
رات کی تاریکی میں کئی مکروہ جال دیکھے گئے
بیاں سے قاصر ہیں وہ مناظر سمعیہ
جو آدم زاد کی بستی میں کئی بار دیکھے گئے
(سمعیہ اشرف)
©samia