H

نعت پاک

یکجا کلام
دونوں جہاں کے مالکُ مختار یا نبی
کل انبیاء کے آپ ہیں سردار یا نبی
آ جائے بس وہ آپ کے روضے پہ ایک بار
غزّو شرف جسے بھی ہو درکار یا نبی
صد مرحبا کہ آپ کے آمد سے دیکھیے
صحرا بھی ہو گیا ہے گلزار یا نبی
بخشش کا میرے آپ ہی سامان کیجیئے
بندہ ہوں میں بڑا ہی گنہگار یا نبی
قسمت پہ اپنی رشک کروں میں ہزار بار
خوابوں میں ہو جو آپ کا دیدار یا نبی
صدقے میں پنجتن کے عطا کیجیئے ہمیں
رحمت کے آپ کا ہوں طلب گار یا نبی
سلمان حسن الہ بادی
©hasan1512